عالمی منظرنامے پر ہونے والی ڈویلپمنٹس سے متعلق کچھ اپڈیٹس
جنوبی کورین کمپنی Hyundai نے انیس فروری کو ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس میں یہ اپنے لینڈ بیسڈ ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل Hycore کے ائیر لانچڈ ورژن کے پراجیکٹ کو منظر عام پر لے کر آئی ہے جسکو K-HCM کا نام دیا ہے اور یہ سکریم جیٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہائپر سونک اینٹی شپ اینڈ لینڈ اٹیک کروز میزائل ہوگا
کچھ دن قبل جاپان میں Kyushu کے ساحلی علاقے میں کچھ ماہی گیروں نے آسمان پر کچھ عجیب قسم کی موومنٹ دیکھی جس کو انھوں نے اس طرح بیان کیا کہ جیسے کوئی سوئی آسمان میں گول گول دائروں میں گھومتی جا رہی ہو اور یہ ممکنہ طور پر جاپان کے ہائپر سونک کروز میزائل کا ٹیسٹ ہو سکتا ہے ۔۔جاپان ایک ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرنے والا ایک ہائپر سونک کروز میزائل بنا رہا ہے جو اینٹی شپ اور لینڈ اٹیک دونوں صلاحیتوں کا حامل ہوگا
یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان میں بھی اس طرح کی موومنٹ دکھائی دی تھی لیکن ملٹری سورسز کی جانب سے کسی بھی ہائپر سونک میزائل کے ٹیسٹ کا کوئی بھی اعلان یا دعویٰ نہیں کیا گیا تھا
چین کی جانب سے ایک ڈرون کیرئیر کا تخیلاتی ڈیزائن تیار کیا گیا ہے جو کہ زمینی کرہ ہوائی کے بالکل آخری کونے پر اڑے گا اور اس سے مختلف قسم کے ڈرونز لانچ کیے جا سکیں گے
اسکی لمبائی قریباً آٹھ سو فٹ جبکہ چوڑائی 2200 فٹ اور وزن قریباً ایک لاکھ بیس ہزار ٹن تک متوقع ہے لیکن ابھی یہ صرف تخیلاتی فیز میں ہے کیونکہ اتنی بھاری چیز کو اتنی بلندی پر لمبے وقت تک محو پرواز رکھنا ایک کافی مشکل کام ہے کیونکہ اتنی بلندی پر نہایت کم آکسیجن اور شدید ٹھنڈ جیسے کئی چیلنجز درپیش ہونگے اس لیے ابھی اس کو ایکچوئل پروٹوٹائپ فیز تک آنے میں بہت وقت لگ سکتا ہے
اس بات کی کنفرمیشن ہو گئی ہے کہ چینی ٹائپ 039B کلاس یا عرف عام میں Yuan کلاس آبدوزوں کو YJ 19 ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل سے لیس کیا جا چکا ہے یا کیا جا رہا ہے اور اس خبر کو H I Sutton کی جانب سے quote کیا گیا ہے
اس میزائل کی جو خاص بات ہے وہ یہ ہے کہ اسکو کسی آبدوز کی 533 ملی میٹر تارپیڈو ٹیوبز سے لانچ کیا جا سکتا ہے اور چونکہ پاکستان بھی یہی آبدوزیں خرید رہا ہے کہ تو ان آبدوزوں کے ساتھ پاکستان اگر یہ میزائل لیتا ہے تو ایسا سمجھ لیں کہ پاکستانی ساحلی علاقے اور سمندری حدود جنگ کی صورت میں دنیا کی کسی بھی نیوی کے لیے قریباً نو انٹری زون بن جائیں گی
یاد رہے کہ پاکستانی نیوی آٹھ Yuan کلاس آبدوزیں اپنی سروس میں شامل کرے گی جن کی کنسٹرکشن جاری ہے
امریکی نیوی نے اپنے
F/A 18 E/F super hornet
جہازوں پر امریکی کمپنی Raytheon کے بنائے ہوئے Storm breaker سمارٹ میونیشن کی انٹیگریشن کی منظوری دے دی ہے
یہ ٹرائی موڈ سیکر سے لیس کم وزن کا حامل ایک گائیڈڈ بم ہے جو کہ سیمی ایکٹیو لیزر ہومنگ امیجنگ انفراریڈ اور ملی میٹر ریڈار موڈ میں کام کرتے ہوئے اہداف کو ٹریک کر سکتا ہے
اسکا وزن صرف 93 کلوگرام ہے جبکہ اس میں 48 کلوگرام وزنی وار ہیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ساکن ہدف کو 110 جبکہ حرکت کرتے ہدف کو قریباً ستر کلومیٹر کی رینج پر نشانہ بنا سکتا ہے
برطانوی کمپنی BAE سسٹمز نے اپنی
ATLAS uncrewed 8x8
وہیکل کے گراؤنڈ ٹرائل مکمل کر لیے ہیں
یہ وہیکل مختلف قسم مشنز کو خودکار طریقے سے سرانجام دے سکتی ہے اور اہداف کو ڈیٹیکٹ اور ٹریک کرنے کے لیے اسکو
ATTCS(Automatic target detection,Tracking and classification system)
سے لیس کیا گیا ہے یہ قریباً گیارہ ٹن وزنی لائیٹ آرمرڈ وہیکل ہے جسکو ایسے علاقوں میں آپریٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جہاں فوجیوں کو بھیجنے سے جانی نقصان کا خطرہ ہو اور اس وہیکل پر نصب ٹرٹ کو پچیس ملی میٹر کیلیبر کی گن سے لیس کیا گیا ہے جو کہ زمینی اور فضائی دونوں اہداف کو انگیج کر سکتی ہے
دو امریکی کمپنیوں Divergent ٹیکنالوجیز اور ماک انڈسٹریز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انھوں نے صرف 71 دن میں ایک خودکار سٹرائیک ڈرون کے پروٹوٹائپ کو ڈویلپ کر لیا ہے جسکو Venom کا نام دیا گیا ہے
سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی ایڈوائزر طعنون بن زید النہیان کو ایک حالیہ خط میں پیغام بھیجا گیا ہے کہ سعودی عرب سوڈان میں جاری سول وار میں متحدہ عرب امارات کی دخل اندازی کو مزید برداشت نہیں کرے گا
ٹکر کارلسن نے اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک Huckabee کا انٹرویو کیا ہے اور اس میں اس امریکی سفیر نے کیا ہی چوتیم سلفیٹ طریقے سے اسرائیل کا دفاع کیا ہے اور اس دفاع میں اس چین پود نے امریکہ کو اسرائیل سے بدتر دکھایا ہے اور اسرائیل کو پاک صاف دکھانے کی پوری پوری کوشش کی ہے اور یہ چیز اس بات کو واضح کرتی ہے کہ امریکہ میں دیکھنے کو تو حکومت امریکی ہے لیکن حقیقت میں حکومت اسرائیل کی ہے
زیر نظر تصاویر میں سے پہلی میں جاپانی کروز میزائل کی فلائیٹ کے تخیلاتی منظر دوسری میں ATLAS اور تیسری میں Venom کو دیکھا جا سکتا ہے
#ارحم
.jpeg)
0 Comments
Post a Comment